اتوار 7 دسمبر 2025 - 07:43
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی برکات ہر اس انسان تک پہنچتی ہیں جو رحمتِ الٰہی کا طالب ہو

حوزہ/ حجت الاسلام سید ابراہیم سعیدی نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اگرچہ مقامِ عرش کی حامل ہیں تاہم وہ ہمیشہ امت اور اس کے مسائل سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کی برکات ہر اس انسان تک پہنچتی ہیں جو رحمتِ الٰہی کا طالب ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر بندر دیّر کی نمازجمعہ کے خطبات میں امام جمعہ دیّر حجت الاسلام سید ابراہیم سعیدی نے بے حیائی اور فحاشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض افراد کی جانب سے بے عفتی، بے حیائی اور اخلاقی حدود سے تجاوز جیسی کوششیں درحقیقت دشمن کی پشت پناہی سے چلنے والی ایک خطرناک نرم جنگ کا حصہ ہے۔ معاشرے میں بے حیائی اور فحاشی کو معمول بنانے کی کوششیں امریکہ اور صہیونی حکومت کی پلاننگز کا حصہ ہیں اور کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ معاشرتی حالات یا دیگر جواز کی بنا پر احکام الٰہی کو کم کرے۔

انہوں نے مغربی جنسی بے راہ روی خصوصاً نظریات فروئیڈ اور مغربی ثقافت کے بے راہ روی پر مبنی نمونوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا: ایسے نظریات نے خاندانی بنیادی نظام کو شکستہ کیا ہے اور قرآن نے بھی کئی منحرف اقوام کے انجام سے خبردار کیا ہے۔

امام جمعہ دیّر نے آزادی رائے کے نام پر منعقد ہونے والی مختلط پارٹیز، مختلف شوز اور میڈیا میں انحرافی مواد کی ترویج کو اسلامی معاشرے کو نشانہ بنانے والے دشمن کے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے میڈیا میں رائج سخیف الفاظ اور سطحی بیان‌بازی پر بھی تنقید کی اور کہا: دشمن کے ہاتھ میں ایک اہم حربہ یہی ہے کہ وہ میڈیا و سوشل میڈیا میں فحش گوئی اور بیہودہ اصطلاحات داخل کر دے؛ بعض فنکاروں کے طرز حجاب سے لے کر سطحی ڈائیلاگز تک سب اسی جنگ نرم کا تسلسل ہیں۔

امام جمعہ موقت دیّر نے ولادت حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام کو خیر کثیر کا مصداق قرار دیا اور کہا: یہ کوثر الہی ہمیشہ سے بشریت کے لیے موجب برکت و رحمت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اگرچہ مقامِ عرش کی حامل ہیں تاہم وہ ہمیشہ امت اور اس کے مسائل سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کی برکات ہر اس انسان تک پہنچتی ہیں جو رحمتِ الٰہی کا طالب ہو۔

حجت الاسلام سعیدی نے کہا: ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے مکتب کی خواتین کے پاس بطورِ نمونہ حضرت زہرا اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہما جیسی عظیم شخصیات ہیں جو ایمان، تقویٰ، صبر اور پاکیزگی کا بے مثال نمونہ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha